اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر شامی فوجیوں کی وردی پہن کر حسکہ کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں- ان علاقوں میں داخل ہونے کے لئے وہ فوج کی چیک پوسٹوں پر کار بم دھماکے بھی کر رہے ہیں- شام کی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا ہے- شام کی فوج نے داعش کے اس اقدام کے مقابلے کے لئے ان علاقوں میں اپنے فوجی تعینات کر دیئے ہیں- ان علاقوں میں شام کے فوجیوں اور دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲